ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلش ٹیم نے 169 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں عبور کر لیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ اتوار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں کھیلا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے اوپنرز بیٹسمینوں نے انڈین باؤلرز کے چھکے چھڑا دئیے۔ جوز بٹلر نے 80 اور الیکس ہیلز 86 رنز کی دھواں دار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کوئی بھی بھارتی کھلاڑی وکٹ حاصل نہیں کر سکا۔
To the MCG in style ????
— ICC (@ICC) November 10, 2022
England make it to their second Men's #T20WorldCup final in three editions ???? #INDvENG pic.twitter.com/llz20I6nRe
قبل ازیں انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویرات کوہلی 50 رنز بنا کر جورڈن کا شکار بنے۔ کوہلی اور پانڈیا کے 50 رنز بھی کسی کام نہیں آسکے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 1992 کے بعد اس بار میلبورن کے میدان میں فائنل میں آمنے سامنے ہونگے۔ موقع موقع کرنے والوں کو انگلینڈ کے بلے بازوں نے ایک بھی موقع نہیں دیا۔ 1992 کی تاریخ ایک بار پھر دہرائی جا رہی ہے۔ پاکستان نے 1992 کے ورلڈ کپ میں بھی مشکل سے کوالیفائی کرکے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا اس بار بھی یہی کچھ ہوا۔ اس بار بھی پاکستان کا میلبورن میں حریف انگلینڈ ہی ہے۔
???? Toss & Team News from Adelaide ????
— BCCI (@BCCI) November 10, 2022
England have elected to bowl against #TeamIndia in the #T20WorldCup semi-final. #INDvENG
Follow the match ▶️ https://t.co/5t1NQ2iUeJ
Here's our Playing XI ???? pic.twitter.com/9aFu6omDko
انگلینڈ کی ٹیم میں انجری کے باعث 2 تبدیلیاں کی گئی ۔ مارک ووڈ اور ڈیوڈ ملان کی جگہ فلپ سالٹ اور کرس جورڈن کو اسکوڈ میں شامل کیا گیا ۔
We win the toss and bowl first! ????
— England Cricket (@englandcricket) November 10, 2022
Scorecard: https://t.co/xtNZOGxdzP#T20WorldCup | #EnglandCricket pic.twitter.com/Yq5AwOr1Ic
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوا لیکن ٹی 20میچز کے متعلق ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم کی دلچسپ تاریخ ہ آج کے میچ میں تبدیل ہو گئی۔اس اسٹیڈیم میں آج تک وہ ٹیم ٹی 20میچ نہیں جیت سکی جس نے ٹاس جیتا ہو۔ایڈیلیڈ میں اب تک مجموعی طور پر 11 ٹی ٹوئنٹی مینز میچز ہوئے ہیں جس میں ان تمام ٹیموں نے فتح حاصل کی جو ٹاس ہار گئیں۔