خواتین کے پارکس میں جانے پر پابندی عائد

women banned in parks
کیپشن: women banned in parks
سورس: google

ایک نیوز نیوز: افغان طالبان نے خواتین کو کابل کے تفریحی مقامات یعنی پارکس وغیرہ میں  جانے سے روک دیا ہے۔

طالبان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ خواتین کو تفریحی مقامات پر جانے سے روکا گیا ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

کچھ عرصہ قبل طالبان نے کہا تھا کہ خواتین کے پارکس میں جانے کے لیے الگ دن مختص کیے جائیں گے۔طالبان انتظامیہ کے نائب ترجمان بلال کریمی نے بھی اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
پارک میں کام کرنے والے دو افراد نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ ان کو طالبان حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ خواتین کو پارک میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
گزشتہ برس افغانستان کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے کہا تھا کہ خواتین کو محرم کے بغیر گھر سے نہیں نکلنا چاہیے اور ان کو اپنے چہرے چھپانے چاہیے۔
اگرچہ طالبان نے کچھ خواتین کو سرکاری دفاتر میں کام کرنے کی اجازت دی تھی لیکن انہوں نے لڑکیوں کے سکول بند کر دیے تھے۔

خواتین کے پارکس میں جانے پر پابندی عائد

History

Close |

Clear History