ہانگ کانگ میں پاکستانی شہری کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ہانگ کانگ میں پاکستانی شہری کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ایک نیوز نیوز: ہانگ کانگ کے باسی پاکستانی شہری قمر الزماں کو ریاستی حکام نے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قمرالزماں منہاس  جو کہ راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں کے رہائشی ہے کو ہانگ کانگ کا میڈل آف آنر دیا گیا ہے۔

قمرالزماں منہاس کو ہانگ کانگ حکومت نے سماجی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا ہے۔

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے خصوصی تقریب میں قمرالزماں منہاس کو ایوارڈ دیا۔

قمرالزماں منہاس پاکستان کمیونٹی ہانگ کانگ کے 4 بار صدربھی رہ چکے ہیں۔