3 بچوں کے قاتل ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

5 نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کردیا۔
کیپشن: 5 نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کردیا۔

ایک نیوز نیوز:کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکوؤں کی گرفتاری کے بعد ڈاکوؤں کے ساتھیوں کی جانب  سے پولیس وین پر حملہ کیا گیا جس میں 2 ڈاکوؤں ہلاک ہو گئے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر پولیس وین پر ڈاکووں کے نا معلوم ساتھیوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے پولیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  2 ڈاکو ہلاک اور پولیس اہلکار زخمی  ہوا ہے۔

پولیس  ترجمان کا کہنا ہے کہ  پولیس ٹیم ڈاکوں کو ان کی نشاندہی پر لیکر احسان پور لیکر جا رہی تھی جب سندیلہ چوک پر 5 نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کردیا۔  فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو جاں بحق اور پولیس جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ڈی پی او نے سرکل افسران کوٹ ادو و سنانواں اور ایس ایچ او،ز کو فوری موقع پر بھیجنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کرادی گئی ہیں۔  پولیس ٹیمز کو ملزمان کا تعاقب کر کے گرفتار کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔