اسرائیلی فورسز نے مغربی پٹی میں  2 مزید فلسطینی شہید کر دیئے

Nov 10, 2022 | 11:05 AM

ایک نیوز نیوز: اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مختلف واقعات میں مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 15 سالہ فلسطینی نوجوان مہدی محمد کو نابلس میں شہید کیا گیا۔ فلسطینی ریڈکراس کے اہلکاروں نے کہا کہ واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ دوسرا 29 سالہ فلسطینی شخص جینن کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوا۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے رواں برس 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے 1967 میں مغربی کنارے پر قنضہ کیا تھا۔ تقریباً 4 لاکھ 75 ہزار یہودی غیرقانونی طور پر مغربی پٹی میں رہائش پذیرہیں جبکہ 29 لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔ 

مزیدخبریں