ایک نیوز نیوز: پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جس کی تصویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
مصطفیٰ نواز کھرکھر نے اپنی پوسٹ میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی قیاس آرائیوں کی تردید کی۔استعفے کے متن میں کہا گیا ہےکہ میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مصطفیٰ نواز کھوکھرکا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے مصطفی نواز کھوکھر کی سینیٹ سے نشست خالی قراردے دی۔
مصطفیٰ نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سےسینیٹرمنتحب ہوئے تھے۔