ایک نیوز نیوز: آسٹریلوی گلوکارہ اور پاکستان سپر لیگ کی پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے بھی پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں کارکردگی کو خوب سراہا۔
رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران ایرن ہالینڈ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہیں۔ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ لینے پر سیلبریش کے حوالے سے لکھا 'میں کبھی شاہین کی سیلبریشن سے بور نہیں ہوتی'۔
ایرن ہالینڈ نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی 105 رنز کی پارٹنر شپ پر لکھا کہ یہ بابر اور رضوان کی وہ اوپننگ پارٹنرشپ ہے جسے سب جانتے ہیں ۔
Now this is the opening partnership we know and love of #Babar and #Rizwan ! Also - I swear I can hear the SCG from home it’s going off that much! ???? #T20WorldCup
— Erin Holland (@erinvholland) November 9, 2022
ایرن ہالینڈ نے یہ بھی لکھا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کیلئے ہونے والا شور کو اپنے گھر تک سنا۔ پاکستان زندہ باد کے نعروں نے مجھے واپس قذافی اسٹیڈیم پہنچا دیا۔
The cries of #PakistanZindabad taking me back to Gaddafi Stadium… #epic #T20WorldCup
— Erin Holland (@erinvholland) November 9, 2022
ایرن نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ پاکستان کا ٹورنامنٹ میں یہ کم بیک کئی عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ نیوزی لینڈ پورے ٹورنامنٹ میں کافی مضبوط ٹیم رہی ہے۔
Comeback for the ages!! Feel NZ who have been so strong, but look out, here comes @TheRealPCBMedia !! #T20WorldCup
— Erin Holland (@erinvholland) November 9, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔