ایک نیوز نیوز: امریکی مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی بری پرفارمنس کے بعد امریکا کے صدرجو بائیڈن نے کہا کہ اگلی بار صدارتی امیدوار بننے کا فیصلہ ابھی کرنا باقی ہے۔
وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ دوسری بار صدارت کا امیدوار بننے کا فیصلہ اگلے برس کے آغاز میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا مڈٹرم انتخابات میں برے نتائج کے باوجود وہ دوسری بار صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔
صدر جوبائیڈن نے 2024 کے انتخابات کےلئے الیکشن مہم کا آغاز کرنے سے اجتناب کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی صحت اور خاندان کے افراد کی مرضی پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا ان کے اندازے کے مطابق وہ اگلے سال کے آغاز میں 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیں گے۔
امریکا میں ایک بار صدر منتخب ہونے والا لیڈر عام طور پر دوسری بار بھی صدارت کا الیکشن ضرور لڑتا ہے۔
صدر بائیڈن نے ایوان میں فتح حاصل کرنیوالے ری پبلکنز سے سمجھوتے پر بھی آمادگی اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اسپیکر بننے کے بعد ری پبلکن امیدوار کیون مک کارتھی کو ٹیلی فون کریں گے۔