امریکا کے مڈٹرم الیکشنز میں 3 پاکستانی امریکنز بھی کامیاب

Nov 10, 2022 | 10:21 AM

ایک نیوز نیوز: امریکا کے مڈٹرم الیکشنز میں تین پاکستانی امریکنز ریاستی اسمبلی اور سینیٹ میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی اور ڈاکٹر سلیمان لالانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے پہلی بار رکن منتخب ہوئے ہیں۔ کنےٹی کٹ میں ڈاکٹر سعود انور مسلسل تیسری بار ریاستی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

 ادھر پچاس فیصد سے زائد گنے گئے ووٹوں کے مطابق کانگریس کے پاکستانی امریکن امیدوار ڈاکٹر آصف محمود پرحریف یونگ کم کو واضح برتری حاصل ہے۔

اسی طرح ری پبلکن پارٹی کے امیدوار سہراب گیلانی بھی میدان نہ مار سکے تاہم کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے علی سجاد تاج مسلسل تیسری بار آرٹیشیا شہر کے میئر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں