ایک نیوز نیوز: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلے چند دنوں میں ایسے نام سامنے لاؤں گا جو مبینہ طور پر میرے قتل کی سازش پر عملدرآمد کرا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے قتل کے سازش کا 2 ماہ پہلے ہی پتہ چل گیا تھا اور میں نے 24 ستمبر کو رحیم یار خان اور 7 اکتوبر کو میانوالی کے جلسوں میں میں اس کا پردہ بھی چاک کیا تھا۔
میں اس دوسرے افسر کا نام بھی منظرِعام پر لاؤں گا جو دن 12 بجے سے شام 5بجے تک کنٹرول روم میں میجر جنرل فیصل نصیر کے ہمراہ قتل کے منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کرتا رہا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 9, 2022
ان کا کہنا تھاکہ وزیرآباد میں مجھے اسکرپٹ کے مطابق قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔