منڈی بہاؤالدین:معمولی تنازعہ پر پی ٹی آئی رہنما قتل

Nov 10, 2020 | 15:12 PM

admin
منڈی بہاؤالدین(ایک نیوز نیوز) منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال میں معمولی تنازعہ پر مخالفین نے پی ٹی آئی رہنما رشید گورسی کو قتل کر دیا،مقتول وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کا قریبی ساتھی تھا،واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے واقعہ کہ چک نمبر اکیس میں پیش آیا ۔رشید گورسی کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے کار میں نکلے تو گھات میں بیٹھے اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس مخالفین نے پہلے ہوائی فائرنگ کی۔اور پھر ڈنڈوں سے تشدد شروع کر دیا۔جس سے ان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں جن کی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گئے ۔ملزم واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی دو روز قبل ملزموں سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دیا ہے۔جبکہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
مزیدخبریں