کورونا کیسز میں اضافہ،مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا کیسز میں اضافہ،مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن
لاہور(ایک نیوز نیوز) پنجاب میں بڑھتے کورونا وائرس کے باعث مختلف شہروں کے بعض علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے ،تاہم ان علاقوں میں اشیائے خورونوش کی دکانیں صبح سات سے شام سات بجے تک کھلیں رہیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور ، ملتان اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے تاہم ہسپتال اور میڈیکل سٹورز کھلے رہیں گے جبکہ اشیائے خورونوش کی دکانوں کے اوقات کار مقرر کر دیئے گئے ہیں .

لاہور کے وہ علاقے جن میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں نیو مسلم ٹاؤن سی بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن کے رضا ، سکندر اور عمر بلاک شامل ہیں ۔ اسی طرح گارڈن ٹاؤن، کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے فیزون بلاک بی ، ڈی ایچ اے فیز چھ سیکٹراے اورسیکٹرایل ، عسکری الیون ، انارکلی، مزنگ، شاد مان اور گلشن راوی شامل ہیں .

کورونا وائرس کے باعث ملتان میں بھی بعض علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں نقش آباد کالونی، گلگشت کالونی، کھیرا آباد، مپکو کالونی، خواجہ آباد، ملتان کچہری اور سادت کالونی کے علاقے شامل ہیں .

علاقوں میں لاک ٹاؤن لگا دیا گیا، راولپنڈی میں فوجی فاؤڈیشن یونیورسٹی نیو لالہ زار، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ، سیٹلائیٹ ٹاؤن اور عباسی آباد کے علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

دودھ کی دکانیں، چکن اور گوشت کی دکانیں اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی، گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ سمیت سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے کھل سکیں گی.