میں دھمکی نہیں وارننگ دیتا ہوں!! دونوں میں فرق ہے ،علی امین گنڈا پور

May 10, 2024 | 17:44 PM

ْْ ایک نیوز :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پو رنے کہا کہ وفاق ہمارے صوبے کے واجب الادا فنڈز فوری فراہم کرے،میں دھمکی نہیں وارننگ دیتا ہوں وارننگ اور دھمکی میں فرق ہے ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ  120ارب کا خسارہ ہے،یہ لوگ اقتدار میں رہےسسٹم کیوں ٹھیک نہیں کیا؟  بجلی اور گیس کے بل بہت زیادہ آرہےہیں، ہم خیرات نہیں مانگ رہےاپنا حق مانگ رہےہیں،  خبیر پختونخوا میں بھی بجلی چوری ہوتی ہوگی لیکن عوام کو چور نہ کہیں، میرے صوبے کے عوام کو چور نہ کہیں،ایسی گفتگو برداشت نہیں کرونگا، خیبرپختونخوا کو بجلی پوری دی جائے اس کے بعد چوری ہوتو بات کریں، اس وقت ہمیں توانائی کے مسائل کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں