ایک نیوز:تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق زلزلےکی شدت سےدارالحکومت تائپے میں عمارتیں لرزگئیں،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ ڈرکےمارےعمارتوں سےباہرنکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق زلزلےکی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔تائیوان کے مشرقی ساحل ہوالین کاؤنٹی پر آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ،جبکہ فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ماہ ہوالین میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سے تائیوان میں تقریباً ایک ہزار 400 آفٹر شاکس کا شکار ہو چکا ہے، اس زلزلے کے نتیجے میں17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔