ایک نیوز:لاہور میں وکلاء پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے آج بھی ہڑتال کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز وکلاء کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وکلاء کے ساتھ جو ہوا، ہم کسی کو معاف نہیں کریں گے۔ 2 روز قبل وکلاء کے خلاف مقدمات پر لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس پر وکلاء کا پولیس سے تصادم ہوا۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کا دوسرے روز بھی عدالتی بائیکاٹ کےباوجود کیسز کی سماعت جاری ہے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ نے آج بھی ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
وکلاء کے مطالبات پورے نہ ہونے تک مشن جاری رہیگا لاہور ہائیکورٹ بار میں جوائنٹ کمیٹی اجلاس ہوگا اجلاس میں موجودہ صورتحال کے حوالے آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائیگا۔