ایک نیوز:بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا کیس سماعت کیلئے مقرر ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا۔
لیسکو کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے لاہور ہائی کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کالعدم قرار دی تھی۔