ایک نیوز:وزیراعظم شبہازشریف نےکہاہےکہ غیر روایتی اشیاء کی برآمدات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ہمیں ایسی تجارتی پالیسی تیارکرنے کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں اور سہولت ہو۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تجارت کے شعبے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت، ہر ماہ میں دو دفعہ خودجائزہ لینے کا عزم، بولے غیر روایتی اشیاء کی برآمدات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ہمیں ایسی تجارتی پالیسی تیارکرنے کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں اور سہولت ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے، برآمدکنندگان کے مصدقہ ڈیوٹی ڈرابیکس فوری ادا کئے جائیں، وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کی کارکردگی جانچنے کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی، کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ٹریڈ افسران کی پزیرائی ہو گی خراب کارکردگی والے افسران کی سخت سرزنش اور عہدوں سے ہٹایا جائیگا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے حوالے سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے، ازبکستان اور تاجکستان کے ساتھ راہداری تجارت کے معاہدے فعال ہو چکے ہیں، اسلام آباد میں حالیہ پاک-سعودی بزنس کانفرنس میں 450 بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں ہوئیں، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں نگرانی کا عمل سخت کیا گیا ہے، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کی آپریشنلائیزین کے حوالے سے دونوں ممالک نے اصولی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔