ایک نیوز:عرب شہزادوں کےتلورکےشکارکیلئےزمین الاٹمنٹ کاکیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررہوگیا۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 17 مئی کو سماعت کرے گا ،بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف صوبائی حکومت کی جانب سے اپیلیں دائر کی گئی تھیں ۔
سپریم کورٹ نے 2015 میں تلور کے شکار پر پابندی عائد کی تھی ،نظرثانی درخواستوں میں لارجر بنچ نے تلور کے شکار پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا تھا ۔
عرب ممالک کے حکام اور شہزادے ہر سال جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں تلور کے شکار کیلئے آتے ہیں۔