ویب ڈیسک:میکسیکو کےخاندان کو جسم پر بے تحاشا غیر ضروری بال ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس خاندان کے افراد پیدائشی طور پر ایک بیماری میں مبتلا ہیں جس سے جسم کے ہر حصے پر بالوں کی نشونما ہوجاتی ہے۔ اس خاندان میں 19 افراد ہیں جس میں خواتین بھی شامل ہیں جن کے چہرے سمیت جسم پر بال موجود ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس خاندان کے 4 افراد اس بیماری کا زیادہ شکار ہیں جبکہ دیگر افراد میں یہ حالت کم ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایسے کیسز کی تشخیص بچپن میں ہوجاتی ہے اور یہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہے اور یہ نسلوں میں بھی منتقل ہوتی ہے۔
میکسیکن خاندان گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل
May 10, 2024 | 00:19 AM