ایک نیوز :مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔
پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کا بیان میں کہنا تھا ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے، کل کا دن انتہائی تکلیف دہ تھا، ملک کو انتشار اور افراہ تفری سے باہر نکالنا ہے۔
چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ایسے وقت میں سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا اور دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر پیش کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔