علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی 

May 10, 2023 | 20:53 PM

ایک نیوز :امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2022ء کے  جاری امتحانات 10 تا 13 مئی ملتوی کردئیے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق   15 مئی سے امتحانات معمول کے مطابق ہونگے۔ 14 مئی کو اتوار کا دن ہے اور پالیسی کے مطابق اتوار کے دن یونیورسٹی کے پیپرز نہیں ہوتے ہیں۔ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں