روس کا خطرناک کمپیوٹر وائرس ناکارہ بنا دیا ،امریکہ کادعویٰ

May 10, 2023 | 19:55 PM

ایک نیوز:امریکہ کے امور انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کا تیار کردہ خطرناک کمپیوٹر وائرس ناکارہ بنا دیا ہے۔

امریکی امور انصاف کے مطابق روس کی خفیہ ایجنسی دو دہائیوں سے وائرس کے ذریعے 50 ممالک کی جاسوسی کر رہی تھی جن میں ایک نیٹو رکن ملک بھی شامل تھا۔

ایف ایس بی نے پوری دنیا کے کمپیوٹرز میں ’اسنیک‘ یا ’یوروبروس‘ وائرس ڈال دیا تھا جس کی توجہ کا مرکز حکومتی نیٹ ورکس، ریسرچ ادارے اور صحافی تھے۔

کئی سالوں پر محیط آپریشن میں امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے اسنیک وائرس کو اس کے اپنے ہی کمپیوٹر کوڈ سے شکست دی، کوڈ کے ذریعے وائرس کو اپنا ہی کوڈ دوبارہ لکھنے کی کمانڈ دی گئی جس نے اسے ناکارہ کر دیا۔

 واضح رہے کہ روسی ایجنسی ایف ایس بی نے 2003 میں یہ وائرس تیار کیا تھا۔

مزیدخبریں