امریکی صدرکا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے میں برطانوی شہری قصوروار

امریکی صدرکا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے میں برطانوی شہری قصوروار
کیپشن: British national guilty of hacking US president's Twitter account

ایک نیوز :امریکی محکمہ انصاف کاکہنا ہے کہ 2020 میں  جو بائیڈن جیسی اعلیٰ شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کرنے کے معاملے میں ایک برطانوی شہری کو قصوروار پایا گیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق  برطانیہ کے ایک شہری نے آج نیویارک میں سائبر اسٹاکنگ اور کئی معاملات میں اپنے کردار کا اعتراف کیا، جس میں کمپیوٹر ہیکنگ اور جولائی 2020 کی ٹوئٹر ہیکنگ شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا، "جوزف جیمز او کونر عرف پلگاؤک (23) کو 26 اپریل کو اسپین سے لایا گیا تھا۔
سال 2020 میں ٹوئٹر ہیک نے سوشل میڈیا سائٹ پر 100 سے زائد ہائی پروفائل لوگوں کے اکاؤنٹس کو ہیک کیا تھا۔ ہیک کئے گئے اکاؤنٹس میں سے کچھ دیگر مشہور لوگوں ایلن مسک، سابق صدر براک اوباما اور سرمایہ کار وارن بفیٹ کے اکاؤنٹس بھی شامل تھے۔
محکمہ انصاف نے کہا کہ او کونر اوران کے سازشی ساتھیوں نے ہٹن کمپنی سے تقریباً 794000 ڈالر کی کرپٹوکرنسی چوری کرنے کے لئے سائبر دراندازی کرنے کے لئے سبسکرائبر آئیڈینٹی ماڈیول (ایس آئی ایم) سویپ کا استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جو انفراسٹرکچر اور متعلقہ سافٹ ویئر مہیا کرتی ہے۔