ایک نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیڈر شپ خود کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث نکلی۔آڈیولیک ہوگئی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-10/news-1683723056-5773.mp4
کور کمانڈر ہاؤس حملے میں پی ٹی آئی قیادت کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات اور ثبوت سامنے آگئے۔ویڈیو اور آڈیو میسیجز میں پی ٹی آئی کے لیڈرز اپنے کارکنوں کو جناح ہاؤس پر اکٹھا ہونے کی بات کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی سینیٹر چوہدری اعجاز اور اُن کے صاحبزادے علی چوہدری کی آڈیو کال سامنے آئی ہے۔
آڈیو کال میں کہا گیا کہ’ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کر دیا ہے‘۔
علی چوہدری پوچھتے ہیں کہ گولیاں چلی ہیں؟ اس پر اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ ہاں جی فائرنگ ہوئی، پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے، پھر ایک برسٹ ماراہے، تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔
لیک آڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’گملے سے لے کر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا ہے سارا‘۔
اس کے ساتھ صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-10/news-1683723056-5847.mp4
جس میں صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کہ ’شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا سینٹرل پوائنٹ‘؟
شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم ادھر سارے کور کمانڈر ہاؤس میں اکٹھے ہوگئے ہیں، اس پرصغیر وڑائچ پوچھتا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس؟ پھر ہم بھی وہاں پہنچ جائیں؟ اس پر شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہاں پہنچ جائیں۔
آڈیو سامنے آنے پر شیخ امتیاز نے وضاحت جاری کی اور کہا کہ میری آڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق کی ایک آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’’ ''یاسمین راشد کا واضح حکم ہے کور کمانڈر ہاوس کو آگ لگانی ہے‘‘۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-10/news-1683724897-3181.mp4
انہوں کہا کہ ہم کورکمانڈر ہاؤس پہنچ چکے ہیں، آج عمران خان کا امتحان ختم ہوچکا ہے ، اب ہمارا امتحان شروع ہوچکا ہے ، ہم نے اعجاز چوہدری سے بھی وعدہ کیا ہے کہ ہم رکیں گے نہیں ، تمام کارکنوں کو حکم ہے کہ کورکمانڈر ہاؤس پہنچیں ۔
سابق وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد اور رہنماتحریک انصاف اعجاز منہاس کی بھی آڈیوسامنے آگئی ۔جس میں ڈاکٹریاسمین راشد کورکمانڈرکے گھرپرحملے کے بعدکی صورتحال سے آگاہ کررہی ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-10/news-1683725739-6993.mp4
رہنماتحریک انصاف اعجاز منہاس ڈاکٹریاسمین ر اشد کو لبرٹی میں دھرنا دینے پربھی قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔