11مئی کوہونیوالے اے اور اولیول کے پرچےمنسوخ  

11مئی کوہونیوالے اے اور اولیول کے پرچےمنسوخ  
کیپشن: May 11 Kohoniwale A and Olivell's papers are cancelled

ایک نیوز:کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے موجودہ ملکی غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر 11مئی (بروز جمعرات )کو بھی پاکستان میں ہونے والے اے اور او لیول کے پرچے منسوخ کر دیئے۔
ترجمان برٹش کونسل کے مطابق کل(بروز جمعرات ک)و پاکستان سمیت دنیا بھر میں او لیول اور اے لیول کا پرچہ نہیں ہوگا۔

پہلے بدھ  کے امتحانات بھی منسوخ کیے گئے تھے، اب جمعرات کو بھی صبح اور دوپہر میں ہونے والے پرچے نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق منسوخی کے سبب اب ان مذکورہ مضامین کے پرچوں کے نتائج کی ایوریج مارکنگ کی جائے گی اور اسی مضمون کے دیے گئے دوسرے پرچوں کی بنیاد پر نتیجہ جاری ہوگا۔

برٹش کونسل کے مطابق منسوخ شدہ پرچوں کے نتائج اور گریڈنگ سے متعلق تفصیلات جلد جاری ہوں گی۔