ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعلامیہ میں کہنا ہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹیریان وائٹ کیس میں نا اہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ درست نہیں۔
ٹیریان وائٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نااہلی کےلیے دائر درخواست مسترد کیے جانے پر عدالتی حکام کا بیان سامنے آگیا۔
ادھر عدالتی حکام کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تحلیل ہوچکا تھا۔ مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر نیا بینچ تشکیل ہوگا۔
عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کےلیے دائر درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ درست نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر فیصلہ اپ لوڈ کرنے کی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وضاحتی پریس ریلیز جلد جاری ہو گی۔