پی ٹی آئی کا ہنگامی اجلاس، عمران خان کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا ہنگامی اجلاس، عمران خان کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: Emergency meeting of PTI, decision to continue protest till release of Imran Khan(FILE PHOTO)

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے ہنگامی اجلاس میں عمران خان کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نائب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی جانب سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینئر قیادت اسلام آباد میں چیئرمین ‎ عمران خان کی رہائی، ان کی خیریت اور تمام بین الاقوامی میڈیا کو شامل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ گرفتاریاں اور دھمکیاں ہمیں نہیں روکیں گی۔ پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ اور سٹی صدور پرامن احتجاج کو متحرک کرتے رہیں گے۔ کچھ بھی ہو ہم نہیں رکیں گے۔ 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکنوں، حامیوں اور تمام پاکستانیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دی گئی احتجاجی جگہوں پر پہنچ جائیں۔  یہ فہرست بڑھتی رہے گی اور پی ٹی آئی آفیشل کے ذریعے اپ ڈیٹ کی جائے گی۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ ہم اس وقت تک پرامن طریقے سے لڑتے رہیں گے جب تک ہم عمران خان کی رہائی، قانون کی حکمرانی اور جناح کے پاکستان کے حصول میں کامیاب نہیں ہو جاتے۔