ایک نیوز: پشاور میں ریڈیو پاکستان آفس پر سینکڑوں شرپسندوں نے حملہ کر دیا، عمارت کے مختلف سیکشنز سے سامان لوٹ لیا، فائرنگ کی اور خواتین سمیت سٹاف پر تشدد کرتے ہوئے نیوز روم کو آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان ریڈیو پاکستان کا مرکزی دروازہ توڑ کر عمارت میں داخل ہو گئے، مختلف سیکشنز میں آگ لگا دی۔
ڈائیریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر اچانک دھاوا بول دیا،شرپسند ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے،نیوز روم اور مختلف سیکشن میں تباہی مچا دی،پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر گزشتہ روز بھی حملہ کیاتھا،آج دوبارہ حملہ کیاگیا، توڑ پھوڑ کی، سٹاف پر تشدد کیا اور آگ لگادی،شرپسندوں نے چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو آگ لگادی،مختلف سیکشنز میں آتش زنی سے ریکارڈ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ڈآئریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی،شرپسندسرکاری سامان لوٹ کر لے گئے،سامان میں کیمرے، مائیک اور دیگر دفتری سازو سامان اور آلات شامل تھے،شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کرنے والے عملے پر مظاہرین کو تشددکا نشانہ بنایا گیا،خواتین سمیت عملے کے ارکان پر بھی تشدد کیاگیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-10/news-1683715935-5050.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-10/news-1683715935-3459.mp4