ایک نیوز: عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے دیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ چاہے مارشل لاء لگ جائے، آپ نے ڈٹ کے کھڑے رہنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ سے متعلق آج کیسز تھے۔ توشہ خانہ کیس میں جمعہ کو آرڈر کیا۔ اس کو چیلنج کرنے کےلئے عمران خان بائیو میٹرک کےلئے گئے تھے۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنا چاہی۔ ہم نے فرد جرم کی مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو بتا دیں کہ بےشک مارشل لاء لگ جائے۔ آپ نے ڈٹ کے کھڑا ہونا ہے۔ عمران خان نے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس میرا کوئی کیس نہیں لیکر جانا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4 وکلاء نے عدالت کی اجازت سے عمران خان سے ملاقات کی۔ عمران خان نے ملاقات میں بتایا کہ دل میں درد ہے۔ انسولین جو خوراک میں دی جاتی ہے جو کہ مارنے کا طریقہ کار ہے۔