ایک نیوز: میانوالی کمر مشانی تھانہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ھس میں 2 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کمرمشانی تھانہ میں حملہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس مین دو بچوں سمیت دس سے پندرہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سیریس زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں اکثریت راہ گیروں کی ہے
تھانہ کمرمشانی پر مشتعل کارکنان نے حملہ کیا اور تھانہ میں داخل ہو گئے۔ جس کے بعد پولیس بھاگنے میں کامیاب ہو گئی۔ شرپسندوں نے تھانہ کمرمشانی میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ تھانہ کمرمشانی میں پڑا ہوا سرکاری اسحلہ اور دیگر اشیاء احتجاجی مظاہرین نے لوٹ لیا۔