24 گھنٹے سے واش روم نہیں گیا، میرے ڈاکٹر کو بلادیں، عمران خان

May 10, 2023 | 14:58 PM

ایک نیوز: عمران خان نے عدالت کے سامنے اپنے بیان میں ایک مرتبہ پھر قتل کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا انجکشن لگاتے ہیں کہ بندہ آہستہ آہستہ مر جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ جہاں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے وارنٹس جی ایچ کیو سے آئے ہیں۔ کون سا ریکارڈ ان کو چاہیے جو میں نہیں  دے رہا۔ 

خواجہ حارث نے کہا کہ نیب کہہ رہا ہے کہ ہم  نے ریکارڈ  اکٹھا کرنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جو بھی  پیسے آئے تھے وہ کابینہ کی منظوری سے آئے تھے۔ اس میں ہمارے پاس دو آپشن ہوتے ہیں۔ یا تو ہم مان  جائیں تو پیسہ آجائے گا۔ دوسرا ہمیں مقدمہ بازی میں جانا ہوگا۔ 

عمران خان نے کہا کہ ہم باہر ہر کیس ہار جاتے ہیں۔ آج تک ہم 100 ملین  روپے لگا چکے ہیں۔ 

اپنے بیان میں عمران خان نے مزید کہا کہ میں  24 گھنٹے سے باتھ روم میں نہیں  گیا ہوں۔ میری گرفتاری سے پہلے مجھے ہراساں کیاگیا۔ میرے ڈاکٹر کو بلالیں۔ یہ ایک انجکشن لگاتے ہیں جو بندہ آہستہ آہستہ مرجاتا ہے۔ میں کہتا ہوں میرے ساتھ مسعودچپڑاسی والا کام نہیں ہوا۔

مزیدخبریں