ایک نیوز: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے روزویلٹ ہوٹل پر نیو یارک سٹی گورنمنٹ کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے پر عمل درآمد کی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے ہوٹل یونین اور سٹی آف نیویارک کے ساتھ زیر التواء مقدمات واپس لینے کی ہدایت کردی۔ اس کے علاوہ ای سی سی نے پی آئی اے کو قرض رول اوور کیلئے نیشنل بنک کے ساتھ اشتراک کی ہدایت بھی کردی۔
کمیٹی کی وزارت آبی وسائل کے لیے 153 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔ رقم سندھ طاس معاہدے کے تحت عدالتی مقدمات کی فیس کی ادائیگی کے لیے خرچ کی جائے گی۔
کمیٹی نے وزارتِ تعلیم کیلئے 4 ارب کی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔