اسلام آباد ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کردی گئی

May 10, 2023 | 19:45 PM

ایک نیوز :اسلام آباد ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کو فوج کی تعیناتی کےلیے ریکوزیشن بھجوائی تھی۔
اسلام آباد میں فوج نےاہم عمارتوں اورتنصیبات کی سکیورٹی سنبھال لی،فوجی دستےزیروپوائنٹ پہنچ گئے اور مظاہرین منتشرکردیا۔

ترجمان اسلام آبادپولیس کے مطابق رینجرز،اےٹی ایس نےسرینگرہائی وےآمدورفت کیلئےکھول دیا۔

امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے صوبے میں فوج تعیناتی کے لیے وفاق کو ریکوزیشن بھجوا تھی۔ وفاقی حکومت نے پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیخلاف دوسرے روز بھی ملک بھر کی طرح پنجاب کے مخلتف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ ملک کے بڑے شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گرفتاری پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے متعدد شہروں میں متعدد مقدمات درج کرلیے گئے۔

اسلام آباد کے 4 تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے بعد ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔

مزیدخبریں