فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نےسونےاورچاندی کا تمغہ جیت لیا

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نےسونےاورچاندی کا تمغہ جیت لیا
کیپشن: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نےسونےاورچاندی کا تمغہ جیت لیا

ایک نیوز: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے میٹاورس کےافتتاح کے موقع پر کہا تھا 'میٹا' یونانی لفظ ہے جس کا مطلب 'اس پار' ہے۔ یہ نام اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ تخلیق کے لیے بہت کچھ ہے۔ اب انہوں نے حال ہی میں اپنی اس بات کو اپنے پہلے 'جیو جٹسو' مارشل آرٹس ٹورنامنٹ میں ثابت کیا جہاں وہ چاندی اور سونے کے تمغوں کے ساتھ فاتحانہ شان سے لوٹے۔
تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے ووڈ سائیڈ ہائی اسکول میں گزشتہ ہفتے 'میٹا' کے سلیکون ویلی ہیڈ کوارٹر کے قریب منعقد ہواتھا۔مارک زکربرگ نے فیس بک اور انسٹاگرام پر لکھا کہ "اپنے پہلے جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لے کرگوریلا جیو جِٹسو ٹیم کے لیے کچھ تمغے جیتےہیں۔اڑتیس سالہ ٹیک ارب پتی نے پچھلے سال ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے کرونا وباکے دوران مارشل آرٹس کے بارے میں جاننا شروع کیا تھا۔
انہوں نے پوڈ کاسٹر جو روگن کو بتایا تھا کہ کھیل کی "بنیادی نوعیت نے ان کی توانائی کی سطح کو بڑھانے اور کام میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کی۔زکربرگ نے کوچ ڈیو کیماریلو کے ساتھ تربیت حاصل کی جنہوں نے کئی یو ایف سی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) چیمپئنز کو سکھایا ہے۔ایم ایم اے کے برعکس برازیلی طرز کا جیو جِٹسو ، لاتیں مارنے یا ضرب لگانے کے بجائے ہولڈز اور کنٹرول کے ذریعے مخالف سے لڑنے پر زور دیتا ہے۔ہفتے کے روز ہونے والے مقابلوں کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بیشتر ستائشی تبصروں کے ساتھ شئیر کیا گیا۔