سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

ایک نیوز: پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تمام اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی اور یہ اگست کے دوسرے اور تیسرے ہفتے تک جاری رہیں گی.

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کہ اس سال موسم گرما کی تعطیلات وقت پر شروع ہوں گی اور اس حوالے سے سمری منظوری کے لیے اگلے ہفتے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو بھجوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال گرمیوں کی تعطیلات 6 جون کو شروع ہوئی تھیں اور 15 اگست کو ختم ہوئی تھیں۔