پستہ قد سوشل میڈیا اسٹار حسب اللہ گرفتار

پستہ قد سوشل میڈیا اسٹار حسب اللہ گرفتار

ایک نیوز: روس سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا اسٹار، ٹک ٹاکر اور میوزک پروڈیوسر حسب اللہ میگو میدوف  اور ان کے ساتھیوں کو داغستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حسب اللہ اور ان کے ساتھیوں کو داغستان میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ حسب اللہ پر  شہر کی مرکزی شاہراہ بلاک کرنے کا الزام ہے۔حسب اللہ اپنے دوستوں سمیت مبینہ طور پر اپنے ایک دوست کی شادی کا جشن منا رہے تھے جب حکام نے انہیں گرفتار کیا۔

 ٹک ٹاکر نے اس واقعے پر معافی مانگتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا اور بتایا کہ دراصل گاڑی وہ نہیں بلکہ ان کا دوست چلا رہا تھا۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ایسی غلطی دوبارہ سرزد نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ یو ایف سی سفیر حسب اللہ نے 2020 میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور قد کے باعث مقبولیت حاصل کی تھی۔انہوں نے ایم ایم اے کے سپر اسٹار Connor McGregor کو لڑائی کا چیلنج دے کر بھی بے حد شہرت پائی تھی، ان کے انسٹاگرام کے مداحوں کی تعداد 8.6 ملین ہے۔