ایک نیوز: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےعلی الصبح سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی افسران واہلکار کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےعلی الصبح سروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے مشتعل مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے زخمی ہونے والے ہسپتال میں زیر علاج افسران و اہلکاروں کی عیادت کی ۔ سینئر پولیس افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔
آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی ۔ڈاکٹر عثمان انور نے زیر علاج ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز سمیت تمام زخمی افسران و اہلکاروں کی بھی عیادت کی ۔زیر علاج افسران و اہلکاروں کی خیریت دریافت کرنے کے بعد جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ڈاکٹر عثمان انور نےڈاکٹروں کو زیر علاج افسران و اہلکاروں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کے دوران جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے بہادر اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔قانون کی پاسداری اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔