ایک نیوز: سینئر پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے بری ہونے پر ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والے باپ بیٹا جن کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں۔ انہیں این آر او 2 کے ذریعے کلین چٹ تھما دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ عوام کے لیڈر جس کا دامن صاف شفاف ہے۔ عمران خان پر نیب کے ذریعے بھونڈا ترین مقدمہ بنا کر اسے اغوا کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رجیم چینج پاکستان پر ڈاکو راج نافذ کرنے کا آپریشن تھا۔ اس میں حصہ لینے والا ہر ایک شخص ملک دشمن ہے۔