ایک نیوز: ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹوئٹر میں ویڈیو اور آڈیو کالز کے فیچرز شامل کریں گے۔
رپورٹ کےمطابق ایلون مسک نے ٹویٹ کیا کہ ’بہت جلد کسی کو بھی وائس اور ویڈیو چیٹ ہو سکے گی۔‘ ’فون نمبر دیے بغیر دنیا میں کہیں بھی آپ لوگوں سے بات کر سکیں گے۔ ایلون مسک نے مزید لکھا کہ ’میٹا کی جانب سے چلائی جانے والی میسجنگ سروس واٹس ایپ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔‘ ٹوئٹر کا میسجنگ فیچر، مسینجر، سگنل، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ جیسی مفت سروسز کا مقابلہ کرے گا۔ایلون مسک نے لکھا کہ ٹوئٹرڈائریکٹ مسیجز کو انکرپٹ کرنا شروع کر دے گا۔
گزشتہ سال 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر میں تبدیلیاں متعارف کی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے تمام اکاؤنٹس سے مفت بلیو ٹِک بھی واپس لے لیے تھے۔ایلون مسک نے مزید نئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے غیر فعال رہنے والے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا جس سے فالوورز کی تعداد میں کمی ہو سکتی ہے۔ایلون مسک نے اعلان کیا کہ ’ہم ان اکاؤنٹس کا صفایا کر رہے ہیں جن پر کئی سالوں سے کوئی ایکٹویٹی نہیں نظر آئی اس لیے آپ کے فالوورز کی تعداد ممکنہ طور پر کم ہو سکتی ہے۔‘
واٹس ایپ کے مقابلہ میں ٹوئٹر کا نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ
May 10, 2023 | 11:54 AM