ایک نیوز: شیخ رشید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور راناثناءاللہ نے عوام اور اداروں کو آمنے سامنے لاکر بھارت کی دیرینہ خواہش پوری کردی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لکھا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی ڈالرآسمان کی طرف جارہا ہے۔ ایک دن میں اربوں کا کاروبارتباہ ہوگیا۔
انہوں ںے لکھا کہ لوگ سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہےہیں۔ عوام عدلیہ کےپیچھےکھڑےہیں۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ہرقسم کی سنسرشپ لگا دی گئی۔ عمران اتنا اہم اور مقبول ہوگیا ہے کہ دنیا کا میڈیا اسےکوریج دےرہاہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے۔ سیاسی انتقام میں ملک کی سلامتی داؤپرلگ گئی اورملک ڈیفالٹ ہونےجارہاہے۔ دوست ممالک کے مشوروں کوبھی اہمیت نہیں دی۔ عمران کی جان کوقید کےدوران نقصان پہنچا توملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سےاپیل کرتا ہوں کہ ملک کوبچالیں ورنہ نفرت کی آگ گلی محلےمیں پھیل جائے گی۔ عمران خان کی گرفتاری حکومت کی اپنےپاؤں پرکلہاڑی ہے۔ ملک جل رہا ہے اور نواز شہباز لندن میں بانسری بجارہےہیں۔ نوازشریف کے گھر ایون فیلڈ لندن کے باہراورپاکستانی ایمبیسی کےباہرلوگوں نےتاریخی احتجاج کیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ عمران کی گرفتاری موٹروے سے بھی ہوسکتی تھی۔ عدالت کےاحاطےسےکیوں کی گئی؟ نوازشریف شہبازشریف راناثنااللہ نےہندوستان کی دیرینہ خواہش عوام اوراداروں کوآمنےسامنے لاکر پوری کردی۔ وزیراعظم ہاؤس جانےوالےتمام راستوں پرہنگامی بنیادوں پرگیٹ بنائےجارہےہیں۔ رات دیرگئےسول کپڑوں میں ڈی چوک پرجوعورتوں کےساتھ تشدد ہوا وہ کشمیر اور فلسطین میں ہونےوالےتشدد سے کم نہیں تھا۔