شر پسند عناصر جلاؤ گھیراؤ کر کے پی ٹی آئی کو بدنام کر رہے ہیں: پرویز الہی

May 10, 2023 | 11:25 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حق ہے کہ وہ جس کو ایف آئی آر میں نامزد کریں اس کا نام شامل ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ چیئرمیں پی ٹی آئی عمران خان پر حملہ ہوا ہے ان کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ جس کو ایف آئی آر میں نامزد کریں اس کا نام شامل ہونا چاہئے۔اس معاملے میں عمران خان کو مکمل سپورٹ کرنا چاہئے۔عمران خان صاحب ہمارے لیڈر ہیں اور ملک کی صحیح نمائندگی کر رہے ہیں۔

پرویزالہی نے مزید کہا کہ پورے ملک میں جس طرح پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار اور ان پر لاٹھی چارج کیا گیا یہ قابل مذمت ہے۔کچھ شر پسند عناصر احتجاج کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ کر کے تحریک انصاف کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عمران خان نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-10/news-1683699876-8322.mp4

مزیدخبریں