ایک نیوز: نیب نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے کیس کی سماعت کی، شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سپلیمنٹری رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروا دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف خاندان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔