آپ لاکھوں لوگوں کی طاقت ہیں، مضبوط رہیں کپتان: وسیم اکرم

آپ لاکھوں لوگوں کی طاقت ہیں، مضبوط رہیں کپتان: وسیم اکرم

ایک نیوز: عمران خان کی گرفتاری پر سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بھی پیغام جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے ماطبق سابق وزیراعظم  اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کے بعد سے ملک بھر کے کئی شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں عمران خان کے حامیوں کی جانب سے ان کیلئے سوشل میڈیا پر پیغامات بھی بھیجے جارہے ہیں۔

وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ آپ ایک انسان ہیں لیکن آپ لاکھوں لوگوں کی طاقت ہیں ، مضبوط رہیں کپتان۔

 دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کی جس میں لکھا تھا کہ  پاکستانی سرکس نے  ایک بڑا شو کیا اور ایک ٹائیگر کو گرفتار کرلیا ہے لیکن ہمارا ٹائیگر سرکس  کی حرکتیں نہیں کرتا  وہ لڑنے والوں میں سے ایک ہے