اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید

May 10, 2023 | 10:27 AM

ایک نیوز: اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی قابض فورسز نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے قصبے قباطیہ میں فائرنگ کرکے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

صہیونی فوج نے گزشتہ روز نابلس میں محاصرے کے دوران 2 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔

اسرائیل کے 40 طیاروں نے غزہ میں بمباری کرکے 4 بچوں سمیت 15 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا، واقعے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے تھے۔

رواں سال اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 123 ہوگئی۔

مزیدخبریں