ملک میں سیاسی بحران،ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

May 10, 2023 | 13:05 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: امریکی ڈالر کی اڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کے باعث پاکستانی رو پےکی قدر میں کمی نظرآرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر5روپے16پیسے مہنگا ہونے کے بعد290 روپےکا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر292 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 48 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 325 پر آ گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 373 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں