ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہناہے کہ ملک میں اس وقت کوئی آئین موجود نہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے فیصل چودھری کے ہمراہ اسلام آباد پولیس لائن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت غیراعلانیہ مارشل لا ہے، ملک میں نظر نہ آنے والی ایمرجنسی نافذ ہے۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان پرالزام ہے کہ ٹرسٹ سے یونیورسٹی بنانے کی کوشش کیوں کی، حکومت کے لیے شرم کا یہ اقدام ہے۔
وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا،کیس کا ریکارڈ نہیں دیا گیا حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔