ایک نیوز: نامور بھارتی فلمساز شیکھر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ’ ڈسلیکسیا‘ کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیکھر کپور نے اپنی بیماری کا انکشاف انسٹاگرام پر کیا ہے کہ وہ اکثر مداحوں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق معلومات شیئر کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ مکمل طور ڈسلیکسیا کے مرض کا شکار ہوچکے ہیں اور انہیں ایسے بہت سارے فنکار، شاعر اور موسیقار ملے ہیں جو اس مرض میں پہلے سے مبتلا ہیں۔
شیکھر کپور نے مزید لکھا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے وہ اب وژول میتھامیٹکس سے اپنی محبت بڑھارہے ہیں جبکہ سکول کے زمانے میں انہیں ریاضی سے نفرت تھی۔مداحوں کی طرف سےشیکھر کپور کی اپنی زندگی کے متعلق معلومات دینے پر تحسین کی جارہی ہے اور وہ اسے لوگوں میں بیماری سے متعلق آگہی قرار دے رہے ہیں۔
شیکھر کپور نے بالی وڈ کی مشہور فلم ’مسٹر انڈیا‘ کو ڈائریکٹ کیا تھا اور حال ہی میں ان کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ‘ ریلیز ہوئی ہے۔