لاہور کےمختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرےختم،پولیس نےعلاقے کو کلیئر کراودیا

لاہور کےمختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرےختم،پولیس نےعلاقے کو کلیئر کراودیا
کیپشن: لاہور کےمختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرےختم،پولیس نےعلاقے کو کلیئر کراودیا

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد مظاہرین کو منشتر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری احتجاجی مظاہرے ختم کردیے گئے، پولیس نے علاقے کو کلیئر کراودیا،لاہور میں پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے لبرٹی مارکیٹ میں عسکری ٹاور کو نذرِ آتش کر دیا۔

اس ٹاور میں آڈی گاڑیوں کا شو روم بھی موجود ہے، آگ لگانے کے بعد مظاہرین گاڑیوں کا سامان ساتھ لے گئے ہیں،اس کے علاوہ مشتعل مظاہرین نے لاہور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ آفس پر بھی دھاوا بولا ہے۔گورنر ہاؤس پنجاب پر مظاہرین نے حملہ کیا، 100 سے زائد ڈنڈا بردار مظاہرین نے گورنر ہاؤس کے گیٹ پر حملہ کیا۔پولیس نے مظاہرین کو گورنر ہاؤس کے اندر داخل نہیں ہونے دیا۔