فیس بک کےبانی مارک زکربرگ نے مارشل آرٹ کامیدان مارلیا

May 10, 2023 | 07:10 AM

ایک نیوز: فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ مارشل آرٹ فائٹر بن گئے۔
تفصیلات کےمطابق مارک زکربرگ نے ایک برازیلین جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، 38 سالہ مارک نے اپنی مارشل آرٹ صلاحیتوں سے شائقین کو کافی حیران کیا، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فخریہ انداز میں اس ٹورنامنٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں تاہم مقابلے کا نام ظاہر نہیں کیا۔
مارک نے لکھا کہ میں نے اپنے پہلے جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور گوریلا جیو جٹسو ٹیم سے کچھ میڈلز بھی حاصل کیے، انہوں نے ٹریننگ دینے والے ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ مارک نے 2022 میں کہا تھا کہ کوویڈ کے دوران انہیں مکسڈ مارشل آرٹ کا کافی شوق پیدا ہوا اور اس کے بعد سے انہوں نے ٹریننگ لینا شروع کردی۔

مزیدخبریں