ایک نیوز:برطانیہ کی عدالت میں ایک عجیب مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں اپنے مکان کے اس حصے کوتوڑنے کاحکم مل گیاجس نے پڑوس کی حدمیں صرف ڈھائی انچ تجاوزکیاتھا،اس طرح80ہزارپونڈکامالی نقصان ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق45 سالہ شہباز اشرف اور اس کی بیگم شاکرہ کو 2 لاکھ برطانوی پونڈ کا قانونی بِل موصول ہوا ہے۔ ان کے پڑوسیوں اوتار دھنجاں اور ان کی بیگم بلویندر نے عدالت میں شکایت درج کرائی کہ پڑوسی کا باغیچہ ان کے گھر کی حدود میں تجاوز کررہا ہے۔
شہباز نے اپنے مکان کی تزئین کے دوران اوپری حصے کو بڑھایا تو 2019 میں اوتار اور ان کی بیگم نے عدالت سے رابطہ کیا۔ اس پر عدالت نے تفتیش کرکے کہا کہ اس عمل سے پڑوسی کے مکان نمی اور دیگر کیفیات پیدا ہورہی ہیں کیونکہ اس سے ہوا کی آمدورفت بند ہوچکی ہے۔
اس پر عدالت نے دیوار توڑنے کا حکم دیا ہے جس کے توڑنے پر شہباز کے اہلِ خانہ کو 80 ہزار برطانوی پونڈ کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔